سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں اسمبلیوں کی تمام اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں ، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا الیکشن کمیشن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے ہیں ، اس میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21اراکین کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں تین اقلیتوں کی رکنیت معطل ہوئی ہے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین اراکین اور خیبر پختونخوااسمبلی سے اقلیتوں کے 4 اراکین معطل کیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8 خواتین اراکین بھی معطل کی گئی ہیں۔ یہ مخصوص نشستیں اضافی طور پر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔
31