30

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا، وہ اب دورہ کریں گے اس کا تعین نہیں کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا، دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم قریبی تاریخ کا اعلان ہونے والا تھا لیکن اب حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دورہ فوری طور پر نہیں ہورہا ذرائع کے مطابق اب جب دورہ ہوگا تو حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی تھی اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے شہزادہ محمد بن سلمان حج اور عید الاضحیٰ کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں چنانچہ اب ان کا دورہ جون کے تیسرے ہفتے میں ہوسکتا ہے، اس کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے، شہزادہ محمد بن سلمان پہلے بھی دومرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ جونہی ان کا دورے کا شیڈول طے پاجائے گا وہ عوام کے سامنے لایاجائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں