کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہتھوڑے استعمال ہونے لگے

جرائم پیشہ افراد نے سیکیورٹی گارڈ کو ہتھوڑا مار کر زخمی کیا اور موبائل چھین لیا، ملزم نے قریب موجود دیگر شہریوں سے بھی ہتھوڑا دکھا کر لوٹ مار کی
پولیس کا کہنا ہے کہ کھارادر جماعت خانہ کے قریب واردات کی فوٹیج سامنے آگئی ہے، واردات 2 روز قبل پیش آئی، مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے دوسری جانب پولیس کا پاک کالونی بڑا بورڈ میں لیاری گینگ وار کے ملزمان سے مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ میں پولیس نے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئےملزم غلام فرید اور ارسلان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کاشف ڈاڈا گروپ کے کارندے ہیں بنوں: تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی ایک اور واقعے میں لیاقت آباد ڈاک خانہ پل پر فائرنگ سے کار سوار شہری زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔