42

کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتایا

محکمہ موسمیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ آنے والے چند دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، شہر میں 18 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں دوسری جانب گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جناح اسپتال کراچی میں سہولیات ناپید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے نفی کردی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملیر، لانڈھی، قائد آباد، کاٹھور اور گڈاپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جھٹکے 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں