28

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس میں پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے آخری قسط کی منظوری دی جائے گی روئٹرز کا کہنا ہے پاکستان آئی ایم ایف سے ایک نئے طویل مدتی اور بڑے قرض کی بات کر رہا ہے، جولائی کے شروع تک پاکستان کا آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کا معاہدہ ہوسکتا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان نے میکرو اکنامک میں استحکام اور اصلاحات کیلئے کم ازکم تین سال کیلئے قرض کی درخواست کی ہے، درخواست کی منظوری کی صورت میں یہ پاکستان کیلئے 24واں بیل آؤٹ پروگرام ہوگا مالیاتی فنڈ کے ساتھ پاکستان کا 24 واں 3 سالہ مجوزہ پیکج اگر منظور ہو جاتا ہے تو اس کا حجم 6 سے 8 ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتا ہے جو کہ ملک کا اب تک کا سب سے بڑا قرض ہوگا روئٹرز کے مطابق پاکستانی معیشت کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، پاکستان کو اگلے مالی سال قرض اور سود کی مد میں تقریباً چوبیس ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں