22

’دونوں بھائیوں کا آپس میں جھگڑا چل رہا ہے‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کو دھوکا دیا اور وزارت عظمیٰ چھین لی جس کے بعد دونوں بھائیوں کا آپس میں جھگڑا چل رہا ہے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ن لیگ میں رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر، جاوید لطیف اور سعد رفیق الگ گروپ ہے جو شہباز شریف کو تسلیم نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ نواز شریف ہوگا تو ہماری حکومت ہو گی پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کسی اور کی گود میں بیٹھ کر حکومت کر رہے ہیں ان کا نہ وزیر خزانہ اپنا ہے اور نہ ہی وزیر داخلہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف یہاں کاروبار کرنے آئے تھے۔ انہوں نے پاکستان کو کاروبار کا حب بنایا ہوا ہے، یہاں سے فائدہ اٹھا کر واپس چلے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں