34

’پاکستان کیلیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے اچھی خبریں آئیں گی

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے کہا کہ وزیرخزانہ نے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کیں جس میں اہم سرمایہ کاروں نے عندیہ دیا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے پاکستان سے متعلق رویوں میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے پاکستانی امریکی سرمایہ کاروں کو ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی سفیر نے بتایا کہ وزیرخزانہ سے امریکی وزیرخارجہ و خزانہ کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی، امریکی حکام نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے واضح رہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے امریکا کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگ کے نمائندوں سے ملاقات کی وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کےساتھ موجودہ معاہدے کے اثرات پر گفتگو کی۔ وزیرخزانہ نے معاہدے کے بعد فنانسنگ سے مثبت معاشی اشاریوں سےمتعلق آگاہ کیا وزیرخزانہ نے ٹیکس توانائی اور نجکاری سے متعلق اصلاحات سے بھی آگاہ کیا جب کہ ایم ڈی آئی ایم ایف صدر اےڈی بی عالمی بینک سے ملاقات پر بھی بات ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں