34

’مولانا کو اسمبلیوں کی فروخت کے ریٹ کا علم ہے تو بیچنے والے کا نام کیوں نہیں لیتے‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے پشین جلسے میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے پشین میں بلوچستان کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی، اگر انہیں اسمبلیوں کی فروخت کے ریٹ کا علم ہے تو بیچنے والے کا نام کیوں نہیں لیتے فیصل کریم نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کی بلوچستان حکومت پر تنقید پشتون اور بلوچ ووٹرز کے مینڈیٹ کی توہین ہے لیکن پی پی بلوچستان میں مخالفین کی سازشیں ناکام بنائے گی پی پی رہنما نے کہا کہ فضل الرحمان کی تقریر مبہم اور سابقہ مہم کے برعکس تھی۔ 2024 کے الیکشن میں ان کے بھائی وزیراعلیٰ کے پی کے روپ میں پیش کیے گئے۔ مولانا کے بقول کے پی کی وزارت اعلیٰ چھینی گئی اور وہ غصہ بلوچستان حکومت پر نکال رہے ہیں فیصل کریم نے کہا کہ عوام نے انہیں مسترد کر دیا، خیبر پختونخوا پی ٹی آئی لے اڑی اور مولانا ہم پر ناراض ہیں۔ عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے پر مولانا بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل اور محرومیوں کے خاتمے کیلیے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی متحرک ہیں۔ ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس بھی بلوچستان کی حکومت کے ساتھ متحد ہیں واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز پشین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2018 سے بڑی دھاندلی 2024 کے الیکشن میں کی گئی۔ بلوچستان اسمبلی 70، 80 یا 100 ارب میں خریدی گئی، بتاؤ سندھ اور کے پی اسمبلی کتنے میں خریدی گئی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں