65

پرویز الہٰی کے تفصیلی چیک اپ کا فیصلہ، آج ڈسچارج کیے جانے کا امکان

تفصیلات کے مطابق پمز کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے تفصیلی چیک اپ کا فیصلہ کرلیا ، چوہدری پرویز الہٰی کا تفصیلی طبی معائنہ آج ہو گا اسپتال ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی کے چیک اپ کے بعد میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہو گا، بورڈ رپورٹس کی بنیاد پر پرویز الہٰی کے علاج کے بارے میں فیصلہ کرے گا ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ کو پرویز الہٰی کی بیشتر ٹیسٹ رپورٹس موصول ہو چکیں، پرویز الہٰی کاایچ آرسٹی اسکین، ایکو کارڈیو گرام ٹیسٹ کیا گیا، ان کا چیسٹ ایکسرے، الٹراساؤنڈ بھی کیا گیا جبکہ کارڈیک بلڈ ٹیسٹ، آر ایف ٹیز، ایل ایف ٹیز بھی ہوئے اسپتال ذرائع نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی تمام کلینیکل رپورٹس ، شوگر اور بلڈ پریشر لیول نارمل ہیں جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کے مرکزی اعضانارمل کام کر رہے ہیں رائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کی پسلیوں کا فریکچر تیزی سے ٹھیک ہو رہا ہے، پسلیوں کا فریکچر آئندہ ہفتے مکمل ٹھیک ہو جائے گا اسپتال کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالہٰی کا 05-2004میں بائی پاس ہو چکا ہے، ان دل نارمل انداز میں کام کر رہا ہے جبکہ ان کا تھیلم اسکین، ایکو کارڈیو گرام ٹیسٹ نارمل ہے ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کی شکایات پر ادویات تجویزکر دی ہیں تاہم پرویز الہٰی کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیےجانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں