54

پی ٹی آئی کے کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں، اسد قیصر

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں ، یہ حکومت اگر چھے مہینے بھی چل جائے تو بڑی بات ہوگی تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ جعلی صدر، جعلی وزیراعظم جعلی وزیراعلیٰ پنجاب مسلط ہے پی ٹی آئی کے کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاق کی حکومت اگر 6 مہینے بھی چلی تو یہ بہت بڑی بات ہوگی، ہمارے میڈیٹ کو چھیننے کیلئے انہوں نے ہر حربہ ہر طریقہ استعمال کیا، ہم عدالتوں سے امید لگا کے بیٹھے ہوئے ہیں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ملا تو اس جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، بانی پی ٹی آئی دنیا میں سب سے بڑا لیڈر بن کر ابھر رہا ہے، عوام کے پاس اختیار ہونا چاہیں کہ وہ جس کا انتخاب کریں، ہم قانون کی حکمرانی اور عوام کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرں گے جوبائیڈن کے خط کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ امریکا سے آئے خط میں حکومت کو مبارکباد تک نہیں دی گئی لیکن یہ اسے اپنی بڑی کامیابی بنا کر پیش کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں