44

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طلبا کو ڈبل خوشخبری سنادی

لاہور : وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ طلبا کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیکس بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور طلبا پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کرکے 25 ہزار اور ماہانہ قسط 25 ہزار سےکم ہوگی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا تیسرا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک سال میں آئی ٹی سٹی کےدونوں ٹاورزمکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نالج سٹی میں دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں کو کیمپس بنانے کی دعوت دینگے،فلم سٹی بھی ہوگاپنجاب بینک کی طرف سے 20ہزار الیکٹرک بائیک کی فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ، مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے ضروری ہیں، بیٹری چوری اور کم مائیلج کی وجہ سے الیکٹرک بائیک فی الحال موزوں نہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے، طلباپربوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کرکے 25 ہزار، ماہانہ قسط 5ہزار سےکم ہوگی ان کا کہنا تھا کہ رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی، امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کیلئےالگ اسکیم لائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں