56

این اے 44 پر ضمنی انتخاب: علی امین گنڈاپور کے بھائی کے کاغذات نامزدگی جمع

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 پر ضمنی الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے وزیراعلیٰ بننے کے بعد علی امین گنڈا پور نے این اے چوالیس کی نشست چھوڑی تھی ، فیصل امین گنڈا پور نے آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائےیصل امین گنڈا پور کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کی پارٹی حیثیت بحال نہیں کی، اسی وجہ سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں خیال رہے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 1 نشست پرضمنی انتخابات ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں