45

سحر و افطار میں بجلی و گیس کی فراہمی ، وفاقی وزیر توانائی کا چارج سنبھالتے ہی بڑا اعلان

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مصدق ملک نےوزارت توانائی کاچارج سنبھال لیا ، سیکرٹری پٹرولیم اوردیگرحکام نے دفتر آمد پر وزیر توانائی کااستقبال کیا وفاقی وزیرتوانائی مصدق ملک نے کہا کہ عوام کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے ، سحر و افطار میں بجلی ، گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے کے پائیدار حل کیلئےتجاویز پر کام شروع کر دیا ،گیس و معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئےسہولت کاری کی جائے گی وفاقی وزیرتوانائی نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومتی پالیسیوں کامحور صرف عوام ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں