41

پی ٹی آئی کا پنجاب سے متعلق اہم فیصلہ، مشاورت شروع

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں شیڈو کابینہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارٹی قیادت اور ارکان اسمبلی سے مشاورت شروعر کر دی گئی ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں شیڈو کیبنٹ کا اعلان کر دیا جائے گا پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے شیڈو کیبنٹ کے لیے پارٹی قیادت اور ارکان اسمبلی سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شیڈو کیبنٹ کی ذمے داریاں مختلف ارکان اسمبلی کو دی جائیں گی میاں اسلم نے کہا کہ عوام کی ریلیف کیلیے حکومتی کارکردگی زیرو ہے، شیڈو کیبنٹ کے ذریعے پنجاب میں حکومت کے ہر محکمے کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی اور ہم ایک ایک محکمہ چیک کرینگے ان کا کہنا تھا کہ رمضان کی آمد ہے، مہنگائی کا طوفان استقبال کر رہا ہے، لیکن پنجاب میں صرف انتقامی کارروائیاں چل رہی ہیں، مریم نواز کی حکومت اپوزیشن کے خلاف مقدمات بنانے کی تیزی میں نظر آ رہی ہے خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہپی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاہور جی پی او چوک پر جھوٹے مقدمات کی نئی تاریخ رقم کر دی گئی، وہاں پر فائرنگ کسی کو نظر نہیں آئی، پنجاب پولیس نے جھوٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں