60

خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ انرجی اینڈ پاور کا اجلاس ہوا جس میں مساجد، عبادت گاہوں کے سولرائزیشن منصوبے میں دینی مدارس کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دینی مدارس کو سولرائزیشن منصوبے میں شامل کرنے کے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار رجسٹرڈ دینی مدارس کو اس منصوبے میں شامل کیا جائے علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ زیر تعلیم ہزاروں طلبہ کو سہولتوں کیلیے مدارس کو شمسی توانائی فراہم کرنا ضروری ہے اس لیے اس منصوبےمیں تمام اضلاع سے مدارس کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے وزیراعلیٰ کے پی نے پن بجلی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور منصوبے مقررہ مدت تک مکمل نہ کرنیوالے ٹھیکیداروں پر جرمانے ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے ترجیحات کا تعین کیا جائے اور صوبے کیلیے آمدن کا ذریعہ بننے والے منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں