72

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ، پاکستان کی ایک بار پھر مخالفت

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے چوتھے آئی جی این اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مستقل ارکان کی تشکیل سلامتی کونسل کی اصلاحات کے بنیادی اصولوں اور مقاصد کے خلاف ہو گی انہوں نےکہا اقوام متحدہ کی نمائندگی اسی صورت میں ہوسکتی ہے، جب چھوٹی اوردرمیانی ریاستوں کومساوی طورپروسیع پیمانے پرنمائندگی دی جائے پورے نظام میں صرف پانچ ممالک وسیع اختیارات کے حامل ہیں جوویٹوپاورکی صلاحیت رکھتےہیں، جومایوس کن ہے،اور اس مایوسی کا تبھی ازالہ ممکن ہے، جب سلامتی کونسل میں چھوٹی اور درمیانی ریاستوں کی زیادہ نمائندگی ہو یاد رہے فروری میں بھی پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ مستقل نشستوں میں کوئی بھی اضافہ 15 رکنی ادارے کو مفلوج کر دے گا اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے ارکان کی اکثریت کو ادارے میں خدمات کی فراہمی سے روک سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں