61

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج اعلان کر دیا، بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے،پی ٹی آئی الیکشن کمیٹی کے مطابق عمر ایوب بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری مںتخب ہوئے ہیں، پی ٹی آئی انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن نے کہا کہ ہم نے تیسری دفعہ انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں، ہم نے الیکشن رولز کے مطابق الیکشن کرائے ہیں، اس وقت بھی بلوچستان میں پولنگ ہو رہی ہے، اور باقی صوبوں میں کمشنر صاحبان الیکشن کرا رہے ہیں،انھوں ںے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ہمیں 4 درخواستیں ملی تھیں، جن کی اسکروٹنی کے بعد 3 درخواستیں منظور کی گئیں، جب کہ نوید انجم خان کی درخواست مسترد کی گئی تھی، انھوں نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی سپورٹڈ امیدوار کے خلاف الیکشن لڑا تھا، انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کم از کم 6 ماہ سے ممبر ہونا ضروری ہے،رؤف حسن کے مطابق کاغذات واپس لینے کے بعد بیرسٹر گوہر کے خلاف کوئی امیدوار نہیں رہا، اور وہ بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، جب کہ سیکریٹری جنرل کے پینل کے لیے ہمیں ایک ہی درخواست ملی تھی، عمر ایوب کو بھی بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے انٹر اپارٹی انتخابات میں علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں