ملک بھر کے 130 پائلٹس گراؤنڈ ہونے کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ 130 سے زائد پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے کیونکہ ان کے لائسنس پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہیں ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکی پائلٹس کو ترجیح دیتے ہوئے 130 فلائٹ کریو (پائلٹ) کے لائسنس سی اے اے نے روک رکھے ہیں ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے سول ایوی ایشن ایکٹ 2023 کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایکٹ میں ڈائریکٹر سے لائسنس دستخط کے اختیارات لے کر ڈی جی سی کو دیے گئے ہیں جو کہ غلط اقدام ہے ایئرکرافٹس اونرز نے کہا کہ 130 پائلٹس کے لائسنس جاری نہ ہونے سے انکی فلائنگ بھی رک گئی ہے اس وجہ سے نہ صرف سینکڑوں پاکستانی پائلٹس کو سائیڈ لائن کیا گیا بلکہ اس کے نتیجے میں کافی مالیاتی اثرات بھی مرتب ہوئے ہیں آپریٹرز ایسوسی ایشن نے مقامی ایئر لائنز کی خدمات حاصل کرنے کے طریقوں پر بھی تنقید کی اور کہا ڈی جی سول ایوی ایشن کے عہدے پر نان پروفیشنل شخص کو فوری ہٹایا جائے ایسوسی ایشن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ غیر ملکی پائلٹ مبینہ طور پر مناسب ورک ویزے کے بغیر کام کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا ’ہم ایف آئی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غیر ملکی پائلٹوں کو بغیر ویزا پرواز کرنے کی اجازت کی تحقیقات کرے‘۔