72

نگراں وزیرصحت کا نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

تفصیلات کے مطابق نگراں کابینہ کے اجلاس میں تلخ کلامی کے بعد نگراں وزیرصحت ڈاکٹر سعد نیاز کا نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان
کردیا نگراں وزیرصحت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مقبول باقر نےمجھے کابینہ ممبران کے سامنے دھمکیاں دیں، وکلاسےبات کر رہاہوں قانونی نوٹس دوں گا ڈاکٹرسعدنیاز کا کہنا تھا کہ میں نے آخری کابینہ اجلاس میں خامیوں کی نشاندہی کی تو وزیر اعلیٰ آگ بگولہ ہوگئے، میں نے کہا ہماری یہ ناکامیاں ہیں جو برداشت نہیں کی گئیں یاد رہے سندھ کی نگراں حکومت کا آخری اجلاس نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کی زیر صدارت ہوا جس کا اختتام تلخیوں کے ساتھ ہوا تھا ذرائع نے بتایا تھا کہ دوران اجلاس نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیر صحت سعد خالد نیاز میں ہونے والی زبانی توتو میں میں دھمکیوں تک جا پہنچی اجلاس کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، وزیر صحت نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ نگراں حکومت میں عوام کے لیے کچھ کروں لیکن مجھے وزیراعلیٰ نے کام نہیں کرنے دیا جس پر جسٹس (ر) مقبول باقر نے اس الزام کا جواب دیا تو دونوں جانب سے گرما گرمی اور شور شرابا ہوا جو ہاتھا پائی تک پہنچا اور دونوں نے کابینہ کے دیگر اراکین کے سامنے ایک دوسرے کو ’’تمھیں نہیں چھوڑوں گا‘‘ جیسی دھمکیاں بھی دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں