حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 73 پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔