نئی حکومت کی تشکیل سے قبل ہی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں نئی حکومت کی تشکیل سے قبل ہی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لی گئیں آج سے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپے 86 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے 82 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 1 روپے 7 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے، برنیٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے لیے اوگرا آج اپنی ورکنگ حکومت کو بجھوائے گا۔ وزارت خزانہ نگراں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج حتمی منظوری دے گی۔ قیمتوں میں رد و بدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔