پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش ،اربوں روپے ڈوب گئے ،ہنڈرڈ انڈیکس 1800 پوائنٹس تک گر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 61 ہزار 099 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے واضح رہے کہ انتخابات کے بعد اگلے روز 100 انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200 پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔