کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹے میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے دوسری جانب بارش کے بعد بھی کراچی میں فضائی آلودگی برقرار ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں آلودگی کے زرات کی شرح 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج نویں نمبر پر ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔