الیکشن 2024 کے سلسلے میں حیدرآباد سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 60 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جام خان شورو کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ شب ہونے والی کارنر میٹنگ میں یہ واقعہ پیش آیا پولیس کا کہنا ہے کہ کارنر میٹنگ میں متعلقہ یوسی کے وائس چیئرمین رحمت اللہ بھی موجود تھے جن کا موبائل فون کسی نے چوری کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ جو موبائل فون چوری ہوا ہے اس کی مالیت ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔