الیکشن 2024 پاکستان : ملک بھر سے کتنے امیدوار الیکشن لڑیں گے؟َ تفصیلات جاری

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے فارم 33 ویب سائٹ پر جاری کر دیے فارم 33 میں ہر حلقے کے امیدواروں کی حتمی فہرست اور امیدواروں کے انتخابی نشان کی تفصیلات بھی شامل ہیں جس کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر مجموعی طور پر 17 ہزار 816 امیدوار الیکشن لڑیں گے مجموعی طور پر سیاسی جماعتوں کے 6ہزار 31 امیدوار قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن لڑیں گے، 11 ہزار 785 آزاد امیدوار میدان میں ہیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 882 خواتین اور چار خواجہ سرا بھی الیکشن لڑیں گے۔.