تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی درخواست غلام عباس ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں نگران پنجاب حکومت،آئی جی سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگانے کا اختیار نہیں ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔