غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجمیر میں سلطان الہند خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 812 ویں سالانہ عرس کے موقع پر پاکستان سے زائرین کا ایک گروپ جلوس کی صورت میں درگاہ اجمیر شریف پہنچا اور مزار پر حاضری دی پاکستانی زائرین کا وفد سخت سیکیورٹی اور پولیس کے گھیرے میں گھی منڈی سے ہوتا ہوا درگاہ خواجہ غریب نواز ؒ پر پہنچا۔ راستے بھر چادریں تھامے پاکستانی زائرین نے خواجہ کی شان میں قصیدہ خوانی کی زائرین نے حکومت پاکستان کی جانب سے زعفرانی سبز مخملی چادر کے علاوہ دیگر کئی چادریں بھی چڑھائیں۔ اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری، امن، دوستی اور بھائی چارے کی دعا کی۔