تفصیلات کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈاضافہ ہوا، نومبر میں13 فیصد کے بعد دسمبرمیں آئی ٹی ایکسپورٹ 22 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالرزر ہیں ڈاکٹرعمرسیف کا کہنا تھا کہ 50 فیصد ڈالر رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اور فری لانسرزکیلئےسہولیات بنیادی عوامل ہیں نگراں وزیر آئی ٹی نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کیلئےسہولیات پروزیراعظم،سرمایہ کاری سہولت کونسل کے شکرگزار ہیں، ہماری پالیسیوں کامقصدآئی ٹی وٹیلی کام سیکٹر کا فروغ اورملکی معیشت کواستحکام دینا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف آغازہے،جلدبڑےنتائج آئیں گے،10ارب ڈالرزکاہدف بھی پوراہوگا، اپنی اصلاحات سے آنے والی حکومت کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا راستہ بنا دیا ہے۔