تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی کی پیداوارصارفین پرمسلسل اضافی بوجھ بن گئی، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر2023 میں ڈیزل سےسب سے زیادہ مہنگی بجلی پیدا کی گئی ، گذشتہ ماہ ڈیزل سےپیداکردہ بجلی فی یونٹ42روپے15 پیسے میں پڑی دستاویز میں کہا گیا کہ دسمبر 2022 اور نومبر 2023میں ڈیزل سے کوئی بجلی پیدا نہیں کی گئی تھی دسمبر2023میں فرنس آئل سے پیداکردہ بجلی فی یونٹ38 روپے55 پیسے میں پڑی اور اسی عرصے میں ایران سے درآمدی بجلی کی فی یونٹ لاگت 33 روپے13پیسے رہی گذشتہ ماہ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت فی یونٹ 26 روپے 22 پیسے رہی جبکہ دسمبر میں درآمدی کوئلے سے فی یونٹ بجلی17 روپے 25 پیسے میں پڑی دسمبرمیں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت فی یونٹ 12 روپے 33 پیسے اور گیس سے پیدا کردہ بجلی کا فی یونٹ14 روپے 60 پیسے میں پڑا گذشتہ ماہ بیگاس سے پیداکردہ بجلی کی فی یونٹ لاگت تقریبا 6 روپے اور جوہری توانائی سے بجلی فی یونٹ ایک روپے 32پیسے رہی سی پی پی اے نے دسمبرکی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 5.62روپے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔