ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 1200ڈالر فی میٹرک ٹن ہے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیاز کی برآمدات کی اجازت صرف پیشگی ادائیگی کی شرائط کے تحت ہوگی پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے 11جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیاز کی مقامی اوسط قیمت 160تا 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 180تا260 روپے فی کلو تک پہنچ گئی قیمتوں میں یہ اضافہ 8 دسمبر 2023 کو بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمدات پر پابندی کے بعد ہوا، جب 7 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے پاکستان میں پیاز کی قومی اوسط قیمت 130تا 220 روپے فی کلوگرام رہی۔