تفصیلات کے مطابق کراچی میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی وارات ہوئی، کورنگی میں ملزمان بینک سے نکلنے والے سے تاجر سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئےواردات کا مقدمہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے بینک کے اندر اور باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے موٹر سائیکل سوار دو ملزمان بینک کے باہر موجود ہیں جبکہ ایک ملزم بینک کے اندر جاکر معائنہ کرکے باہر آیاپولیس حکام کے مطابق ایک ملزم کی شناخت سعید عالم کے نام سے کرلی گئی ہے ،ملزم سعید عالم کے سی آر او کے مطابق 14 سے زائد مختلف نوعیت کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی اور نادرا سے ہوئی تاہم ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔