سکھر نیشنل پریس کلب نیوز/سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنوں نے پلاٹ پر مبینہ قبضے کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا. مظاہرے میں شریک ایس ٹی پی ضلع صدر نومی سندھی جنرل سیکرٹری ظفر کوسو زکریا سندھی ودیگر کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے کندھرا میں تعلقہ روہڑی کے صدر ذکریا سندھی کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا ہے. ہم نے متعلقہ تھانے کی پولیس کو دی ایس ایچ او نے تعاون کی یقین دہانی کرائی مگر بعد میں انکار کر دیا. آسرا کرنے پر پولیس ہمیں ہی ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے. مظاہرے کے شرکاء نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سکھر، ایس ایس پی سکھر ،ڈپٹی کمشنر سکھر سے مطالبہ کیا کہ وہ پلاٹ پر قبضہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے سزا دیں. اور پلاٹ واگزار کرایں.مظاہرین ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے.