جماعت اسلامی کے کارکن کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والےاداروں نے اورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کےکارکن کےقتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتارملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے، گرفتار ملزم نےہی مقتول وسیم صدیقی کوگھرسےباہر بلایا تھا ذرائع نے کہا کہ ملزم نے واقعہ والے روز مقتول کو 4 سے5 کالز کی تھیں، ملزم نے واردات میں تیس بور پستول کا استعمال کیا تھا،شوٹرکے پاس سے 30بورپستول بھی ملا ہے ولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم اور مقتول وسیم صدیقی ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں، ملزم کو اس سے قبل سی ٹی ڈی اور اورنگی پولیس نے بھی غیر قانونی اسلحے سمیت گرفتار کیا تھا ذرائع کے مطابق ملزم نے مقتول جماعت اسلامی کےکارکن کو کیوں ماراپوچھ گچھ کی جارہی ہے۔