تفصیلات کے مطابق پشاور میں 2023 میں خواتین اور بچوں کی جبری شادیوں کی 53 ایف آئی آرز درج کرائی گئی 50 کیسز میں ملزمان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں پولیس رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچیوں کی جبری شادی میں ملوث 53 افراد گرفتار کئے، 2023 میں 35 خواتین اور 18 کم عمر بچوں کی جبری شادیاں کی گئیں پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ جبری شادی کی متاثرہ 16خواتین اور 11 بچیوں کو شیلٹر ہومز منتقل کیا گیا، خواتین اور بچیوں کو اغواء کر کے ان کی جبری شادیاں کی گئیں۔