یہ حادثہ جمعے کی صبح پیش آیا جب ہنگورو کے قریب ایک تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو پنو عاقبل اسپتال منتقل کیا ایسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے کئی شدید زخمی ہیں بتایا جاتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند آنے کے باعث پیش آیا۔