بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی طرف سے ایک رپورٹ جاری ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کھانسی کے 40 سے زیادہ ایسے شربت تیار کیے گئے ہیں جو معیار کے ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں لیب ٹیسٹ کے نتائج بتاتے ہیں کہ ملک میں کھانسی کا شربت بنانے والی 40 سے زائد کمپنیاں کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام ہو گئیں۔ اس رپورٹ میں ماضی کے افسوس ناک واقعے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے کہ بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت سے عالمی سطح پر 141 بچوں کی موت واقع ہوئی سرکاری ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ کیے گئے 1105 نمونوں میں سے 59 کو غیر معیاری قرار دیا گیا، یہ تمام ادویات باقاعدہ طور پر برانڈڈ تھیں، اور ان میں کوئی ملاوٹ بھی نہیں پائی گئی واضح رہے کہ اموات کے اسکینڈل کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے برآمد کنندگان کے لیے کھانسی کے شربت کے معیار پر حکومتی منظوری لینا لازمی قرار دیا تھا۔