52

ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس : انتخابی امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مریم نوازاوررانا ثنااللہ سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہیں اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے انتخابی امیدواروں کے حتمی انٹرویو کئے جا رہے ہیں ، آج کے اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی کے امیدواروں کی ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جائے گا سرگودھا سےقومی اسمبلی کی 5 نشستیں ،خوشاب، میانوالی اور بھکر سے 2، 2 نشستیں ہیں جبکہ سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کی 10 نشستیں ،خوشاب اور میانوالی سے 4 ، 4 نشستیں اور بھکر سے پنجاب اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں آج مسلم لیگ ن کے سرگودھا ڈویژن سے مجموعی طور پر 105 شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز ہو رہے ہیں ، نوازشریف مسلم لیگ ن کے امیدواروں سےالگ الگ ملاقاتیں کر کے انکےانٹرویوز کریں گے مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کی جانب سے قومی اسمبلی کی 11 نشستوں کے لیے 38 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے سرگودھا ڈویژن سے صوبابی اسمبلی کی 23 نشستوں کے لئے 67 افراد کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جموعی طور پر سرگودھا ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 11 امیدواروں کو آج مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹیں دی جائیں گی سرگودھا ڈویژن کے 23 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں