64

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کیخلاف اپیل دائر

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کیخلاف اپیل دائر کر دی ، سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں بذریعہ ایڈووکیٹ جنرل درخواست دائرکی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہوناچاہیے،درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے قانون اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، استدعا ہے کلہ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال کی جائے سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خود درخواست دی کہ انکا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی کیاجائے، فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنےکافیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا ہے سندھ حکومت نے اپیل پر فیصلےتک سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل کرنےکی بھی استدعا کی خیال رہے 23 اکتوبرکو سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینزکا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں