تفصیلات کے مطابق ٹرانزٹ پوائنٹ پر موبائل وینز کی سہولت کے ساتھ 20 کاؤنٹر بھی تشکیل دیے گیے ہیں، جن میں نادرا کے 140 ملازمین دن رات 24 گھنٹے بلا تعطیل اپنی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں یکم نومبر سے نادرا نے اپنی یومیہ رجسٹریشن کی صلاحیت کو بڑھا کر 15 ہزار کر دیا ہے، نادرا کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور جانے والے غیر ملکیوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے نادرا کے حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ عورتوں، بزرگوں اور بچوں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے، بارڈر پر آنے والے غیر ملکیوں نے بھی نادرا کی مؤثر خدمات کو سراہا واضح رہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، 5 نومبر کو 6584 غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے ملک واپسی ہوئی، اب تک کل ایک لاکھ 88 ہزار 738 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ہے ضروری قانونی کارروائی کے بعد ان غیر ملکیوں کو گورنمنٹ کی جانب سے مہیا کی گئی اسپیشل گاڑیوں میں طورخم بارڈر پر دوبارہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے افغانستان بھجوایا جا رہا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد بڑی تعداد میں غیر قانونی افغان باشندے طور خم کے راستے افغانستان واپس جا رہے ہیں، اس سلسلے میں لنڈی کوتل میں ٹرانزٹ کیمپ قائم کیا گیا ہے، جہاں پر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے کوائف اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد واپس اپنے ملکوں کو بھیجا جا رہا ہے۔