تفصیلات کے مطابق مرنے والے کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی تاہم حادثہ کے بعد پولیس نے پنک بس اور رکشہ تحویل میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نیوکراچی تھانے میں زخمی رکشہ ڈرائیور زاہد کی مدعیت میں درج کیا جائے گا دوسرے واقعے میں کراچی میں بلوچ کالونی پل کےقریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت تیس سالہ نبیل کے نام سےہوئی، ریسکیوحکام کےمطابق حادثہ موٹرسائیکل پھسلنے کےباعث پیش آیا۔