ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران لینڈنگ جنگلی جانور طیارے سے ٹکرا گیا نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 702 دبئی سے اسلام آباد پہنچی تھی، حادثے کے بعد کپتان نے واقعے سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اطلاع دے دی، جس پر انجنیئرنگ عملے نے جہاز کا معائنہ کیا ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جنگلی جانور کی باقیات کو رن وے سے ہٹا دیا گیا ہے، دوسری طرف واقعے سے متعلق ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی سیف اللہ خان سے مؤقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔