لاہور : سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا ، جس کے لئے ٹریفک کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق تبلیغی اجتماع رائیونڈ فیزون کے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، سی ٹی او لاہور مستنصرفیروز نے بتایا کہ تبلیغی اجتماع کاپہلامرحلہ 2تا5نومبر تک جاری رہے گا اوردوسرا مرحلہ 09 تا 12 نومبر تک اختتام پذیر ہوگا مستنصرفیروز کا کہنا تھا کہ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں13ڈی ایس پیز،203ٹریفک انسپکٹرز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 110 پٹرولنگ افسران اور 999 وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے اور رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 10فوک لفٹرز اور 05 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے سی ٹی او لاہور نے کہا کہ رائیونڈمیں مانیٹرنگ اورسرویلنس کےلئے اسپیشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا ہے اور شرکا اجتماع کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے7اسٹینڈزبھی مختص کئےگئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پارکنگ اسٹینڈزکےعلاوہ کہیں گاڑی پارک کرنےکی اجازت نہیں، راستہ ایف ایم اورراستہ ایپ کےذریعےشہریوں کولمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جائے گی جبکہ ایمبولینسز اوردیگرایمرجنسی گاڑیوں کےلئے تمام روڈزکوکلئیر رکھا جائے گا۔