شدید معاشی بحران کا شکار قومی ائیر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے تاہم آج بھی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث شدید متاثر ہے۔ گذشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سے ایندھن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی آج 15 پروازیں آپریٹ ہوگی جبکہ کل سے فلائٹ آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگا، 13 دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی ایئر لائن ذرائع کا بتانا ہے کہ آج کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں پی کے 300، 368، 308، 301، 369، 309، جبکہ کراچی سے لاہور کی پی کے 306، 307، گوادر 503، 504 اور سکھر 536، 537 منسوخ ہیں اندرون ملک کے علاوہ کراچی سے دمام اور اسلام آباد سے دبئی جانے والی آٹھ بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے آج 15 پروازیں چلائے گی جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل سے ایندھن کی فراہمی کے بعد کل سے فلائٹ آپریشن معمول پر آجائے گا یاد رہے کہ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان دیرینہ تنازعہ بالآخر حل ہو گیا ہے۔، آئندہ چند روز میں ایندھن کی سپلائی معمول پر آنا شروع ہو جائے گی پی آئی اے نے معاملے کو حل کرنے میں تعاون پر پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کو سراہا۔