وادی تیرہ/ جنوبی وزیرستان : فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک 2 سپاہی شہید

خیبرپختونخوا کے 2مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے2واقعات میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے دو سپاہی شہید ہوگئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا،آپریشن کےدوران 2دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے، مذکورہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے دوسرے واقعے میں جنوبی وزیرستان کےعلاقے سروکئی میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بم سےٹکرا گئی، دھماکے کے نتیجے میں2اہلکار سپاہی بنارس خان اور سپاہی عبدالکریم شہید ہوگئے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقےمیں ممکنہ موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا تھاسیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔