یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے بری خبر

اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی سستی چینی 8 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی، چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے دستیابی کےساتھ ہی چینی مہنگی کردی،ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرسبسڈی والی سستی چینی8روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر سبسڈی والی چینی کی فی کلوقیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ کیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا ذرائع نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے فی کلو چینی کی قیمت155روپے اور بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر کی گئی ہے ذرائع کے مطابق اس سے قبل عام صارفین کیلئے چینی کی قیمت147 روپے فی کلو تھی اور سبسڈی کےتحت چینی کی پرانی قیمت101 روپے فی کلو تھی۔