لاہور میں ایک پھر اسموگ کے خطرات منڈلانے لگے ، دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور ایک پھراسموگ کے خطرات منڈلانے لگے، فضائی آلودگی کے لحاظ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں اسموگ کے بادل چھاگئے اور شہرکے بیشترعلاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 300سے تجاوز کرگئی فضائی آلودگی کے لحاظ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا ، لاہور کی مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 290 تک جا پہنچی ہے دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے انسداد اسموگ سیل قائم کردیا اور انسداد اسموگ اقدامات کیلئے 15 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیتے ہوئے اےسی ایچ آرفوکل پرسن مقررکردیا ہے ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ انسداداسموگ سیل اسپیشل اسکواڈکی کارروائیوں کی نگرانی بھی کرےگا اور سیل ضلع بھرکواسموگ فری بنانےکیلئےکارروائیوں کادائرہ کاروسیع کرےگا رافعہ حیدر نے کہا کہ فصلوں کی باقیات،کوڑا جلانےوالوں کیخلاف مقدمات درج کرائےجائیں گے اور زیادہ دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کوموقع پربندکردیاجائےگا ساتھ ہی فیکٹریوں،زگ زیگ پالیسی پرعمل نہ کرنیوالے بھٹہ مالکان کیخلاف زیروٹالرینس ہوگا۔