سمندری طوفان ’تیج‘ انتہائی شدت اختیار کرگیا، کراچی سے کتنا فاصلہ رہ گیا؟

کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان نے شدت اختیار کر لی، محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے پانچواں الرٹ جاری کردیا تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان نے شدت اختیار کر لی، جو کراچی سے 1850 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے پانچواں الرٹ جاری کردیا، طوفان کا فاصلہ گوادر سے 1600 کلو میٹر اور کراچی سے 1850 کلو میٹر فاصلے پر ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان تیج کا فاصلہ عمان سے 530 کلو میٹر ہے، آنے والے چند گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، طوفان کے مرکز میں 150 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے ارد گرد لہریں 35 فٹ بلندی سے چل رہی ہیں، طوفان کا رُخ یمن اور عمان کے شمال مغرب کی طرف بڑھتا جا رہا ہے، تاہم اس طوفان سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔