سندھ ہائے کورٹ سکھر میں لائیرز پیپلز فارم سکھر ڈویژن کی جانب سے سانحہ کار ساز کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا

سندھ ہائے کورٹ سکھر میں لائیرز پیپلز فارم سکھر ڈویژن کی جانب سے سانحہ کار ساز کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ہائ کورٹ بار میں دعائے مغفرت اورفاتحہ خوانی بھی کی گئی اس موقع پر وکلا نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کے سانحہ کار ساز کے شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش داستان رقم کی،جو اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم جمہوریت کی خاطر ہر مشکل کا مقابلہ کرنے اور جیتنے کا عزم رکھتی ہے اور اس ہولناک اور خونریز سانحے کا غم و غصہ آج بھی قوم کے ذہنوں میں کل کی طرح تازہ ہے، آج کے دن ہم سانحہ کارساز کے 170 سے زائد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے رحمت کے طلب گار ہیں اکتوبر 2007 کو پیش آنے والے سانحہ کار ساز کو آج سولہ برس بیت گئے مگر اس کے پس پردہ ذمہ داروں کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے واقعہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں اس موقع پر ایڈوکیٹ لیاقت شر محفوظ اعوان میڈم رضوانہ میمن سمیت دیگرنے شہید بی بی کی شہادت کوجمہوریت کے لیے اجالا قرار دیا اور کہا کےسانحہ کارساز کے شہدا کے خون کا ثمر ہے کہ پاکستان میں آج بھی جمہوریت رواں دواں ہے۔