عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے ثمرات نظر آنے لگے، پیٹرول کی قیمت میں 36 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے میڈیا کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں مگر حتمی فیصلہ نگران حکومت کی جانب سے 15 اکتوبر کو کیا جائے گا واضح رہے کہ 30 ستمبر کو نگران حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11روپے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔