ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری

ڈالر اڑان بھول گیا، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے ڈالر کی قدر میں مسلسل 30 ویں روزبھی کمی دیکھی گئی ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 93 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 277 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 10ویں سیشن میں تیزی کا رجحان برقرار، ہنڈریڈ انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔